اسلام آباد پولیس نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ مرکزی جلوس رحمت کمیونٹی سینٹر گراؤنڈ جی 7 سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سہروردی روڈ پر سخی محمود دربار کے مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔
پولیس کے مطابق جلوس کے دوران مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
جلوس کا روٹ
رحمت کمیونٹی سینٹر گراؤنڈ جی7، جامع مسجد الرضا جی 7، جامع مسجد الحبیب جی 7 تھری، گلی نمبر 55، سروس روڈ، اقبال ہال سائیڈ، صدر، میلوڈی چوک، آبپارہ اور سہروردی روڈ سے ہوتا ہوا سخی محمود دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔
متبادل راستے
ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال اور صدر روڈ جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔ شہری سروس روڈ ڈاکخانہ اسٹاپ استعمال کریں، جبکہ فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ، زیرو پوائنٹ اور فیصل ایونیو کا راستہ اختیار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روزہ خصوصی رعایت کا اعلان
اقبال ہال سے سروس روڈ جی 7 تھری ون اور رضیہ شریف پلازہ کی جانب جانے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ شہری سیونتھ ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔
فضل حق روڈ، چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ جانے والی ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا جائے گا، شہری جناح ایونیو استعمال کریں۔
شہدا چوک اور جی پی او چوک سے میلوڈی اور آبپارہ چوک تک ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔ شہری جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ اور سیونتھ ایونیو چوک تک ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی، زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔













