صدرِ مملکت کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روزہ خصوصی رعایت کا اعلان

ہفتہ 6 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 180 دن کی خصوصی سزا میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رعایت آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے ابتدا میں 100 روزہ رعایت کی سفارش کی تھی تاہم بعد ازاں صدر مملکت کی تجویز پر وزیراعظم نے مشاورت کے بعد اسے بڑھا کر 180 دن کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: عید میلادالنبیؐ: ملک بھر میں جلسے جلوس اور والہانہ عقیدت کا اظہار

اعلامیے کے مطابق یہ خصوصی رعایت صرف اُن قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت مقررہ شرائط پر پورا اترتے ہیں جبکہ قتل، دہشت گردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں ملوث افراد اس سہولت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ آج نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ  کی ولادت باسعادت کی خوشی میں ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ  مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

شہروں اور قصبوں میں سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ مساجد اور بلند عمارتیں چراغاں سے جگمگا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عید میلاد النبیﷺ، اسلام آباد پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا

یوم میلاد کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی