راولپنڈی سے مری جانے والی بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری کے علاقے لوئر باڑیاں کے نواحی علاقے ٹائیں میں کلکوٹ کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اسلامی یونیورسٹی کی بس کا بریک فیل، حادثے میں متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں

حادثے کے وقت بس میں 25 سے 30 مسافر سوار تھے اور بس راولپنڈی سے کلکوٹ جارہی تھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ حادثے کی نوعیت کے پیش نظر اضافی امدادی نفری اور وسائل بھی روانہ کیے گئے۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو بس سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور: باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا، جبکہ سول اسپتال اور ٹی ایچ کیو اسپتال مری کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اسپتال کے عملے کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کی پہلی کوانٹم بیٹری کا ابتدائی نمونہ تیار، جتنی بڑی ہو اتنی تیزی سے چارج ہونے کا دعویٰ

واٹس ایپ میں اکاؤنٹ سیکیورٹی مزید مضبوط، صارفین کے لیے نئی سہولیات متعارف

آبنائے ہرمز مکمل طور پر بارودی سرنگوں سے پاک کر دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟