بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تجزیہ کاروں کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کے نائیکوپ فعال ہیں اور انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزے کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، جس سے تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے پر کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ہے۔

ٹی وی اینکر اور تجزیہ کار منیب فاروق نے اپنے تازہ یوٹیوب وی لاگ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے پاکستان آنے سے متعلق نائیکوپ اور ویزے کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریکِ انصاف کی پاکستان مخالف تقریریں اور جی ایس پی پلس معاملے پر قاسم خان اور سلیمان کی مہم

منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں نے حالیہ انٹرویو میں پاکستان آنے کے حوالے سے مشکلات کا ذکر کیا، تاہم حکومت کی جانب سے دونوں کے نائیکوپ سے متعلق ریکارڈ اور نمبرز سامنے لائے گئے ہیں۔ ان کے مطابق نائیکوپ کی تفصیلات اور تاریخِ تنسیخ بھی ظاہر کی گئی ہیں، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دونوں کے پاکستان آنے میں اصل رکاوٹ کیا ہے۔

اینکر نے کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایک بیٹے کا نائیکوپ گم ہوگیا ہے۔ منیب فاروق کے مطابق اگر نائیکوپ گم ہوگیا ہے تو اس کے دوبارہ اجرا کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے اور یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں جس کا حل ممکن نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ حکومت نیا نائیکوپ جاری کرنے سے انکار کرے گی۔

منیب فاروق نے مزید کہا کہ کبھی ویزے کا معاملہ سامنے آتا ہے اور کبھی کسی اور رکاوٹ کی بات کی جاتی ہے، حالانکہ ان کے مطابق اگر نائیکوپ موجود اور فعال ہے تو پاکستان آنے کے لیے ویزے کے معاملے پر بھی وضاحت ضروری ہے۔ قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ویزوں سے متعلق مشکلات کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزے کیلئے اپلائی کیا، حکومت روک نہیں سکتی، علیمہ خان

تاہم نائیکوپ کے معاملے پر اپنے بیان میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ ایک بیٹے کا نائیکوپ آئندہ کئی برس تک قابلِ استعمال ہے، جبکہ دونوں نے ویزے کے لیے بھی درخواست دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں