بھارتی وزیر اعظم کو دورہ امریکا میں شرمندگی کا سامنا، امریکی قانون سازوں کا صدر جوبائیڈن کا خط

بدھ 21 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال، صحافتی تنزلی اور بڑھتی انتہا پسندی پر امریکی کانگریس اور سینٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امریکی سینیٹرز اور کانگریس اراکین نے صدر جوبائیڈن کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر خط لکھ دیا جس پر نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، خط پر سینیٹر کرس ہالن اور کانگریس رہنما پرا ملا جیا پال کی سرکردگی میں 75سے زائد سینیٹرز اور کانگریس اراکین کے دستخط ہیں۔

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ امریکہ کو انسانی حقوق پر دوست اور دشمن میں تفریق نہیں کرنی چاہیے، متعدد غیر جانبدارانہ اور مستند ذرائع بھارت میں سکڑتی سیاسی آزادی، مذہبی عدم برداشت اور صحافتی تنزلی کی تصدیق کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ Access Nowکے مطابق بھارت انٹرنیٹ بندش میں پچھلے 5سالوں سے سرِ فہرست ہے،خط میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر مبنی رپورٹس اور رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے تحفظات کا بھی ذکر ہے

امریکی سینیٹرز اور کانگریس اراکین نے خط میں کہا ہے کہ گاندھی کا بھارت مودی کے انتہا پسند ہندوستان میں تبدیل ہو رہا ہے۔

امریکی قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر بائیڈن مودی سے ملاقات میں یہ تمام معاملات زیر غور لائے جائیں۔

کانگریس رکن رشیدہ طلائب نے مودی کے کانگریس سے خطاب کو امریکی تاریخ کا شرمناک باب قرار دے دیا ہے ۔

راشدہ طلیب نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مودی کے غیر جمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی ایک لمبی تاریخ کے باوجود انہیں ہمارے ملک کے دارالحکومت کا پلیٹ فارم پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

اس سے قبل مارچ2023میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال کو سنگین قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال مودی کے خلاف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، 2020میں بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید حکومتی دباؤ پر بھارت میں کام بند کر دیا تھا۔

ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق 2014 سے نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد  بھارت 140 سے 161 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 2005میں امریکی حکومت نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکا میں داخلے پرپابندی لگائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر ضمنی انتخاب مؤخر کر دیا

واٹس ایپ کا نیا پریمیم پلان، صارفین کو ماہانہ کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

غیر متوقع تعطیلات میں بھی عدالتی نظام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے نئے ایس او پیز جاری

نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ