وفاقی حکومت نے یکم ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے سستا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 370 روپے 41 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔













