اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

منگل 1 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ابتدائی منٹوں میں 400 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 468.65 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد اضافے کے بعد 177,444.32 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

کاروبار کے آغاز پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔

انڈیکس پر بھاری اثر رکھنے والے متعدد حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے، جن میں حبکو پاور، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی سدرن گیس کمپنی، فوجی فرٹیلائزر، حبیب بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار پر امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث دباؤ دیکھا گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 720.83 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کمی کے بعد 176,975.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی منگل کو مالیاتی منڈیوں میں محتاط رجحان برقرار رہا، مشرق وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں، جس سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس اور بانڈ مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں۔

مزید پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی شرح منافع میں بھی اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح 4.78 فیصد کے قریب پہنچ گئی، جبکہ جاپان کی 10 سالہ بانڈ ییلڈ 3 فیصد کی سطح کے قریب پہنچ گئی، جو کئی دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں کی توجہ امریکا کے رواں ہفتے جاری ہونے والے روزگار کے اعدادوشمار پر بھی مرکوز ہے، جنہیں امریکی شرح سود کے مستقبل کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

بلند عالمی تیل قیمتیں اور امریکا، ایران کشیدگی افراط زر کے خدشات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

ایشیائی مارکیٹس میں جاپان کا نکی ابتدائی کاروبار میں 0.2 فیصد جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی،  ہزاروں تاحال لاپتہ

ایس سی او سربراہ اجلاس، اسحاق ڈار کی روسی اور تاجک وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرے، اعلانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

’انتہائی کم فیول ایوریج‘ پاک سوزکی کی آلٹو اب پاکستان کے باہر بھی چلے گی

پاکستان اور چین کا تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا احترام کرے، اعلانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!