نوجوانوں کے لیے خوشخبری، مریم نواز نے ’الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کا اعلان کردیا

بدھ 2 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے ’سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کے تحت پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زیادہ ای بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا، جبکہ ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات سے متعلق سفارشات بھی مسترد کردیں۔

حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، جبکہ طلبہ کے لیے ماہانہ قریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

’سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے اجلاس میں ’سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم‘ کے تحت ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا، جبکہ سکیم کی بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔

بریفنگ کے مطابق خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لیے 2 روزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائےگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم‘ میں اہل طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہ فریقی ایک روزہ سیریز: سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح، کونسے ریکارڈ ٹوٹے؟

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟