اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس، پاکستان کی بھرپور سفارتی تیاریوں کی ہدایت

جمعرات 3 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سمیت آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کے لیے جامع اور بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی۔

نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سمیت اہم عالمی سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

سیکریٹری خارجہ نے اجلاس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی تیاریوں اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی، جبکہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری رہنمائی فراہم کی۔

اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ اداروں کو جامع تیاری اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کے دوران پاکستان کی ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp