ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمات اور گرفتاریاں ضرور ہوں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف ریاست مخالف بیانیے پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عائشہ کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا قانون کے مطابق ہوا ہے۔

میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کے خلاف اور دہشتگردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ میرے خلاف روزانہ 50 افراد بات کرتے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہاکہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف پاکستان ریاست مخالف بیانیے اور دہشتگردوں کی حمایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ جو بھی پاکستانی شہری ملک و ریاست توڑنے کی بات کرے گا، اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوگا اور گرفتاری بھی ہوگی۔

میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ ہر پاکستانی شہری کو سیاستدانوں اور میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان توڑنے، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حکومت نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قرار دیے گئے عناصر کے حق میں بات اور ملک توڑنے والوں کے حق میں پریس کانفرنس کی جائے گی تو قانون حرکت میں آئےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں امن ، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ریاست کی ترجیحات کا محور ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سہ فریقی یا فور نیشن سیریز کرانے پر غور شروع

نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، چوہدری شجاعت حسین

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ناگزیر، افغان شہریوں کے ویزے بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 4 تمغے اپنے نام کر لیے!

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا