آموں پر لڑائی: جناح نے کہا جہاں چونسا وہاں پاکستان

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہماری عمومی بحث میں آم کا ذکر ہوتا ہی ہوتا ہے اور ہو بھی کیوں نہ پھلوں کا بادشاہ جو ٹھہرا۔ پاکستان کے آم صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ  سے مشہور ہیں۔  پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں پسند میں کیا جاتا ہے۔ اور ان کے مہنگا ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔

پاکستان ویسے بھی آم کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ پاکستانیوں کو تو یہ پھل اس قدر پسند ہے کہ  نہ صرف وہ شدت سے آموں کے موسم کا انتظار کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر سے لوگ پاکستان سے اچھے سے اچھے آم منگوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان میں اکثر لوگ آموں کا موسم شروع ہوتے ہی ملتان یا بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دوستوں سے تعلقات بہتر کرنے کی باتیں شروع کردیتے ہیں تاکہ ان سے آموں کے تحفے وصول کرسکیں۔

آموں کے تحائف کا تبادلہ بھی اب روایت بن چکا ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر کو بھی آموں کا تحفہ پیش کیا ۔ سرکاری سطح پر مختلف ممالک کے بادشاہوں اور وزرا کو بھی پاکستانی آم کے تحائف بجھوائے جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج کل  پاکستانی آموں کے حوالے سے بحث زور و شور سے جاری ہے، یہ بحث اس وقت شروع  ہوئی جب انگلینڈ میں پھلوں کی دکان کے سامنے شہری آموں کے لیے لڑتے، ایک دوسرے کو دھکے دیتے اور مارتے نظر آئے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ سلام ہے جناح کی دور اندیشی کو جنہوں نے ہمیں پاکستان جیسا ملک دلایا، خود دیکھ لیں کہ انگلینڈ میں لوگ کیسے آموں کے لیے لڑ رہے ہیں۔

پاکستانیوں کے آموں سے لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے صارف نے مزید لکھا کہ انگریزوں نے قائد اعظم سے کہا پاکستان یورپ میں بنا لو مگر جناح نے کہا جہاں چونسا وہاں پاکستان۔

کامران یوسف نامی صارف مزاحیہ انداز میں لکھتے ہیں کہ چونسوں (آم) کی لڑائی میں سامنے پڑے ہوئے غریب دوانے(تربوز) شہید ہو گئے۔

ایک اور صارف نعمان وزیر لکھتے ہیں کہ لڑائی لنگڑے پر ہوگی آج کل لنگڑے کی ڈیمانڈ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی