عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کمی کے بعد 4لاکھ 49 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 40 ڈالر کمی کے بعد 4268 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














