دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد ان کا خاندان چار افراد پر مشتمل ہوگیا۔

جوڑے نے ہفتہ 19 ستمبر کو اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر نومولود بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’خوش آمدید بیٹی‘ اور پیدائش کی تاریخ 19 ستمبر 2026 درج کی۔

دیپیکا اور رنویر نے پیغام کے اختتام پر اپنی پہلی بیٹی دعا کے ساتھ اپنے نام بھی نام لکھے اور نظر بد سے بچاؤ کے لیے نظر بد والا ایموجی بھی شامل کیا۔

جوڑے کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی، جو اب اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ پرورش پائے گی۔

دوسری بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی بالی ووڈ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جوڑے کے دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے مبارکباد کے پیغامات دینا شروع کردیے۔

فلم ’ممی‘ کی اداکارہ کریتی سینن نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’اوہ! آپ دونوں کو مبارک ہو، دعا کو ایک چھوٹی بہن مل گئی، یہ واقعی بہت بڑی نعمت ہے۔‘

معروف گلوکارہ شریہ گوشال نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی، جبکہ اداکار انگد بیدی نے دعائیہ انداز میں لکھا، ’بابا سکھ رکھے، ایک اور دیوی۔‘

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی محبت کی کہانی 2013 میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 14 نومبر 2018 کو شادی کی۔

دیپیکا پڈوکون کے لیے ماں بننا زندگی کے اہم ترین مراحل میں شامل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے زچگی کو اپنی زندگی کا اب تک کا سب سے اہم کردار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ ماں بننا چاہتی تھیں اور اب وہ اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں۔

دوسری بیٹی کی آمد کے ساتھ ہی دیپیکا اور رنویر کی زندگی میں خوشیوں کا ایک اور باب شامل ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں