اسلام آباد: کل جماعتی کانفرنس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق کل جماعتی کانفرنس 7 فروری کے بجائے9 فروری کو اسلام آباد میں ہو گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق کل جماعتی کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی ہو گی اور دہشتگردی کے خلاف درپیش چیلینجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 7فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا جس میں شرکت کے لیے ملک کی قومی و سیاسی قیادت کو مدعو بھی کیا گیا تھا۔
تاہم اب کل جماعتی کانفرنس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ، کل جماعت کانفرنس اب 7فروری کے بجائے 9فروری کو اسلام آباد میں ہو گی۔