وزیراعظم کی دانش آئی ٹی پارک کو عالمی معیار کا ٹیکنالوجی مرکز بنانے کی ہدایت

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کو عالمی معیار کا ٹیکنالوجی مرکز بنانے اور منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع نظام کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول: پاکستان میں بچوں کو معیاری تعلیم میسر نہیں، جین میرٹ کا افتتاحی خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید مہارتیں فراہم کرنے اور آئی ٹی کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دانش آئی ٹی پارک کو تعلیمی اداروں اور صنعت کے مؤثر اشتراک سے جدید آئی ٹی نظام کا مرکز بنایا جائے اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شراکت داری سے یہاں آپریشنز شروع کیے جائیں۔

وزیراعظم نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دانش آئی ٹی پارک منصوبے کا جامع جائزہ لینے اور کیس اسٹڈی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت 50 نجی عمارتوں کو سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس میں اپ گریڈ کیا جا چکا ہے، جبکہ ملک میں اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے 8 انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی ماہرین کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 105 مشترکہ کام کی جگہیں فعال ہیں۔ دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد میں آپریشنز شروع کرنے کے لیے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا