وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp