بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی دوسری بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ جوڑے نے ہندو تہوار دسہرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی نومولود بیٹی کا نام ’دیوی پڈوکون سنگھ‘ ظاہر کیا اور خاندان کی ایک مشترکہ تصویر بھی شیئر کی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کے نام کا اعلان کیا۔ شیئر کی گئی تصویر میں جوڑے کی بڑی بیٹی دعا بھی اپنی ننھی بہن کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جوڑے کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔ دیپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی کا آغاز 2013 میں فلم ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوا۔ کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے 14 نومبر 2018 کو اٹلی میں شادی کی تھی۔










