چند ماہ قبل ماں بننے والی جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ 34 سال کی عمر میں چل بسیں

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی ماڈل سہارا رے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ مبینہ تعلق کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ماہ قبل ہی انہوں نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔

سہارا رے کے اہلِ خانہ کے مطابق ماڈل نے اسپتال میں اپنے پیاروں کی موجودگی میں آخری سانس لی، تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: امبانی ویڈنگ، جسٹن بیبر نے کتنا معاوضہ لیا؟

سہارا رے نے اپریل 2024 میں انکشاف کیا تھا کہ وہ گُلین بیری سنڈروم نامی ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس عارضے میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے، جس کے باعث مریض کو جسمانی کمزوری اور شدید صورتوں میں فالج جیسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahara Ray (@sahara_ray)

رپورٹس کے مطابق بیماری کے باعث سہارا رے جزوی طور پر مفلوج ہو گئی تھیں اور کچھ عرصے تک چلنے پھرنے سے بھی قاصر رہی تھیں۔ تاہم ان کی موت اور اس بیماری کے درمیان کسی تعلق کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

سہارا رے کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے دوستوں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کی دوست بیکی ہِرن نے دونوں کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کی چھلکتی آنکھیں؛ کیامعروف کینیڈین گلوکار بیوی کی خاطر روئے؟

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سہارا نہایت صاف دل اور وسیع القلب خاتون تھیں اور ان کے انتقال نے انہیں شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

سہارا رے رواں سال جنوری میں بیٹی کی ماں بنی تھیں جس کا نام اسنو رکھا گیا۔ زچگی سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بچے کی آمد پر خوش ہونے کے ساتھ ساتھ قدرے گھبرائی ہوئی بھی ہیں۔

بعد ازاں اپریل میں انہوں نے اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی جبکہ جولائی میں کی گئی ان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی ننھی اسنو کی تصاویر شامل تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنی پوری کائنات قرار دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahara Ray (@sahara_ray)

آسٹریلوی سرفر ٹونی رے کی بیٹی سہارا رے کو 2016 میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی جب ان کا نام جسٹن بیبر کے ساتھ جوڑا گیا۔ دونوں کو امریکی ریاست ہوائی میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 2023 میں سہارا رے کا نام موسیقار موڈ سن کے ساتھ بھی سامنے آیا تھا جب دونوں کی ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

سہارا رے کے انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور قریبی حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ تاہم ان کی موت کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ