بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان اپنی آنے والی فلم ’اڑتا تیر‘ کی تشہیر کے لیے واہگہ-اٹاری بارڈر پہنچے جہاں فلم کی پروموشن کے دوران پاکستانی جانب سے کوک اسٹوڈیو کی موسیقی اور قوالی کی آواز بلند کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فلم کو بعض حلقوں کی جانب سے ’پاکستان مخالف‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ سرحد پر دونوں اداکاروں کی تشہیری سرگرمیوں کے دوران پاکستانی جانب سے موسیقی کی آواز تیز کیے جانے کے منظر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہو گئی۔
Bollywood actors Sara Ali Khan and Ayushmann Khurrana arrived at the Wagah-Attari border to promote their upcoming film, described as anti-Pakistan, when the volume of Coke Studio music was turned up on the Pakistani side in a moment captured on camera.
The moment drew attention… pic.twitter.com/rHFG1c8Uvm
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 21, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر تبصرے کرتے ہوئے بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستان مخالف مواد کے استعمال پر تنقید کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اپنی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے پاکستان مخالف موضوعات کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ اس کے سپر اسٹارز کی مقبولیت میں پہلے جیسی کشش باقی نہیں رہی۔
آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’اڑتا تیر‘ 23 اکتوبر 2026 کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ تاہم نیپال میں حکام کی جانب سے عوامی نمائش کی اجازت نہ ملنے کے بعد فلم کی وہاں ریلیز روک دی گئی ہے۔










