وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت میں 31 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 31 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 11 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔










