کرک: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس مقابلہ، سی ٹی ڈی آفیسر سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سینیئر افسر سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ دہشتگرد بھی مارے گئے۔

کرک پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد علاقے میں مزید نفری تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس مقابلہ کیسے پیش آیا؟

کرک پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کرک کے نواحی علاقے چارپارا میں کچھ دہشتگرد ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) عمران الدین کی سربراہی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور مشتبہ دہشتگردوں کی موجودگی والے گھر کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق جب سی ٹی ڈی ٹیم نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اندر موجود مشتبہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جن میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی عمران الدین، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) افضل اعوان، کانسٹیبل کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

شہید ڈی ایس پی عمران الدین کون تھے؟

شہید ڈی ایس پی عمران الدین کا شمار خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور جری افسران میں ہوتا تھا۔ وہ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دے چکے تھے۔ کرک میں تعیناتی سے قبل وہ ضلع بنوں میں تعینات رہے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں سی ٹی ڈی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟