وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مسلسل حمایت پر شکر گزار، امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور وفاقی حکومت کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے مسلسل تعاون اور عزم کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور وفاقی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان صوبے کو طویل عرصے سے درپیش مسائل کے حل اور امن، ترقی اور خوشحالی کی جانب پیشرفت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی مسلسل معاونت اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے صوبے کے عوام کے لیے زیادہ پُرامن اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 160 ارب روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عمائدین نے ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ شدید نقصانات اور گہرے زخموں کے باوجود قبائلی عوام کی پاکستان سے والہانہ وابستگی اور قومی نظریے پر استقامت قابل ستائش ہے۔

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی مشران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ترقیاتی کونسل کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سے مصافحہ کیا، جبکہ اجلاس میں قبائلی علاقوں کے مسائل، امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عمائدین اور عوام نے ہمیشہ کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ملک کے ساتھ ان کی والہانہ وابستگی اور اصول پسندی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے دہشتگردی اور بدامنی کے باعث شدید نقصانات برداشت کیے اور گہرے زخم کھائے، لیکن اس کے باوجود پاکستان سے ان کی محبت اور قومی نظریے میں کبھی کوئی لرزش نہیں آئی۔

وزیراعظم نے کہاکہ ریاست پاکستان اپنے وفادار شہریوں کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟