وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔









