سپریم کورٹ: سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف کارروائی کا تحریری فیصلہ جاری

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے موقف دیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایت آنے پر وہ ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں یا استعفٰی دے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ججز کی ریٹائرمنٹ اور استعفے کی صورت میں شکایت کا مقصد ختم ہو جاتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایت کافیصلہ نہ ہونا انصاف کے بر خلاف ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے موقف پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کونسل کو ججز کے خلاف کارروائی کے لیے ہدایات دینا غیر مناسب ہو گا، سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو ہدایات دینا کونسل کے اختیارات سنبھالنے کے مترادف ہو گا۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کونسل کو ہدایات دینا آرٹیکل 209 کے برخلاف ہو گا، عدالت کی جانب سے دی گئی ہدایات کونسل کے لیے خود تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں ہوگی۔

فیصلے کے مطابق عدالتی ہدایات میں ترمیم کے لیے کونسل کو بھی وقتا فوقتاً عدالت آنا ہوگا۔ کونسل کے پاس اپنی آئینی ذمہ داریوں کے مطابق اختیارات اور طریقہ کار میں ضرورت کے مطابق ترمیم کا اختیار موجود ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق موجودہ کیس میں درخواست گزار کے موقف کو تسلیم کرنا غیر مناسب ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل