ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ ڈیک کے استعمال کو مشروط کر دیا ہے۔
اگر اپنا پیغام کسی خاص وقت پر پوسٹ کرنا ہو تو ٹوئٹر میں شیڈول کا آپشن نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ٹوئٹ ڈیک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے جو بہت زیادہ ٹوئٹس کرتے ہیں۔
ٹوئٹ ڈیک کے ذریعے مطلوبہ وقت اور تاریخ کا اندراج کر کے پوسٹ کو شیڈول کیا جا سکتا ہے، اور مقرر کیے گئے وقت پر پوسٹ اپلوڈ ہو جاتی ہے۔
لیکن اب صرف وہ صارف ہی ٹوئٹ ڈیک استعمال کر سکیں گے جن کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہوگا۔
ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ ٹوئٹ ڈیک کا نیا ورژن متعارف کرایا جا چکا ہے۔
We have just launched a new, improved version of TweetDeck. All users can continue to access their saved searches & workflows via https://t.co/2WwL3hNVR2 by selecting “Try the new TweetDeck” in the bottom left menu.
Some notes on getting started and the future of the product…
— Support (@Support) July 3, 2023
ٹوئٹ ڈیک تک رسائی کے لیے صارفین کو 30 دن میں ویریفائیڈ ہونے کا کہا گیا ہے۔ جو صارفین ٹوئٹر کی فیس ادا نہیں کر سکتے وہ ٹوئٹ ڈیک تک رسائی بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
ٹوئٹ ڈیک کے نئے ورژن تک رسائی کے لیے صارفین کو (https://tweetdeck.twitter.com) دیے گئے لنک میں سے ’نئے ٹوئٹ ڈیک کو آزمائیں‘ کا آپشن منتخب کرنا ہو گا۔
اس کے ذریعے پرانے ورژن میں محفوظ کی گئی تمام فہرستیں اور کالمز نئے ورژن میں با آسانی منتقل ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹوئٹ ڈیک کا استعمال مفت تھا لیکن اب اس کے لیے بھی فیس ادا کرنی پڑے گی۔ اس سے قبل ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے 8 ڈالر ماہانہ ادا کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی تھی۔