قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے: مولانا عبدالخبیر آزاد

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے۔

منگل کو پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے کہ جو بھی گستاخی کرے اسے سزا ملے۔

رابطہ عالم اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم

اِدھر رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے جسے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے طلب کیا تھا۔

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماکونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے سعودی عرب، اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے اس حوالے سے فوری اور مضبوط موقف اور اسلامی تعاون تنظیم میں سعودی عرب مستقل مندوب کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور پے درپے اشتعال انگیزی کے خلاف بیان کو سراہا۔

رابطہ عالم اسلامی نے او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس میں عید الاضحیٰ 1444ھ کے پہلے دن سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت اور ایسے واقعات پر ناراضگی اور حکام کی جانب سے اس بے حرمتی پر عمل درآمد کے لئے اجازت نامہ کے اجرا پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیہ میں اظہار رائے کی آزادی کے بہانے قرآن پاک اور دیگر اسلامی مقدس اقدار اور علامات کے تقدس کو مجروح کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں انتہاپسندی کے ایجنڈے کی تکمیل قراردیا گیا اور عالمی برادری سے ان اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیاگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا