خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا اسلامک سینٹر کا سربراہ گرفتار

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر اسلامک سینٹر کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کر تے ہوئے بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت کے پوش ایریا میں واقع اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم زاہد اقبال شکایت کنندہ خاتون کی فحش تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں۔

ملزم زاہد اقبال نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں انہیں دھمکیاں دیں، ملزم کے موبائل کے فورینزک تجزیے کے دوران متاثرہ خاتون کی متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 9 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج اور اسے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق بلیک میلنگ کے لیے ملزم زاہد اقبال نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے رشتہ داروں اور دیگر افراد کے نام پر جاری موبائل سمز کا استعمال کیا تھا۔ ایف آئی اے کی ٹیم معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے