دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’ڈنکی‘ کے قبل از وقت ہی چرچے

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری ’بالی وڈ‘ کے انتہائی کامیاب ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور انڈسٹری میں راج کرنے والے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ نے سینما گھروں کی زینت بننے سے قبل ہی ریکارڈ بنانے شروع کر دیے ہیں۔

فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کا مرکزی کردار ہو گا اور اس کا شمار ان فلموں میں کیا جا رہا ہے جو رواں برس کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی موویز میں سے ہے۔

فلم ’ڈنکی‘ 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی جانب سے ایک اوور دی ٹاپ ’او ٹی ٹی‘ کمپنی کے ساتھ اب تک کی سب بڑی ڈیجیٹل ڈیل کی جا چکی ہے۔

یہ خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ فلم ’ڈنکی‘ کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ (بھارتی روپے) میں فروخت ہوئے ہیں اور یہ ہندوستانی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ’جوان‘ رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کے ڈیجیٹل حقوق 120 کروڑ روپے میں نیٹ فلیکس نے حاصل کر لیے ہیں۔

ریلیز سے قبل ہی لوگوں کے ذہنوں پر چھا جانے والی فلم ’ڈنکی‘ ملک سے باہر جانے کے لیے غیر قانونی طریقے اختیار کرنے کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟