ایم کیو ایم نے مزید صوبے بنانے کی مخالفت کرنے والوں کو غدار قرار دیدیا

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔ ملک میں مزید صوبے بننے چاہییں۔ اگر کوئی اس کو غداری سے تعبیر کرتا ہے تو اس سے بڑا غدار کوئی اور نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو زبان نے تمام قومیتوں کو ملانے میں کردار ادا کیا۔ اردو زبان نہ ہوتی تو کسی کی کوئی شناخت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ سندھو دیش کا خواب سجائے بیٹھے ہیں۔ ہم صوبوں کو صرف انتظامی یونٹ سمجھتے ہیں۔ اگر ہمیں اقتدار کا لالچ ہوتا تو کراچی کا میئر ہم بھی بنا سکتے تھے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اس راستے پر ڈالیں گے جس کے لیے یہ ملک بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں۔ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان سے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا۔ کراچی کا میئر بننے سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن جاتا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے مزید صوبے بنانے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے مگر پیپلزپارٹی نے سندھ کی تقسیم کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ایم کیو ایم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاجاً بائیکاٹ کیا۔ اس کے علاوہ مردم شماری پر بھی ان کو تحفظات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘