دانت صاف کرتے ہوئے نمکین پانی کا استعمال ناگوار ہے۔ یوراگوئے کے دارالحکومت کی بزرگ شہری 73 سالہ ’ازابیل موریرا‘ اُن افراد میں شامل ہیں جو نلکوں میں آتا کھارا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
پانی کا اہم ذخیرہ خشک ہو جانے کی وجہ سے یوراگوئے کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، ایسے میں استعمال کا میٹھا ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
یوراگوئے کے حکام پانی کی طلب پوری کرنے کے لیے کھارے پانی کو ’ریو ڈی لا پلاٹا دریا‘ کے گھٹتے ہوئے میٹھے پانی کی ساتھ ملا کر سپلائی کر رہے ہیں۔