پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ کے تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں ہیرو ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التان نے ان کو کال کی جو انہوں نے مِس کر دی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف سے سوال کیا گیا کہ ترک اداکار اینگن التان نے آپ کو کال کیوں کی تھی؟ سوال کے جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ ’میرا ترکیہ کافی آنا جانا ہوتا ہے، میرے وہاں کافی دوست بھی ہیں، میرے جو ترکی میں دوست ہیں وہ اینگن التان کے بہت اچھے دوست ہیں‘
’عید کے دن تھے، میں میڈیٹیشن کر رہی تھی، اینگن التان نے مجھے کال کی جو میں نے مِس کر دی، انہوں نے ایک ویڈیو بھیجی ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہائے انوشے کیا حال ہے؟ آئی ایم سو سوری کہ میں نے آپ کی کال مس کر دی، انشاء اللہ میں دوبارہ ملوں گا تو ہم ایک ویڈیو بنائیں گے۔‘
انوشے اشرف کو انٹرویو دینے کے لیے سلمان خان بغیر شرٹ کے کیوں آ گئے؟
نجی ٹی کے پروگرام میں میزبان نے جب اداکارہ انوشے اشرف سے سوال کیا کہ جب آپ نے سلمان خان کا انٹرویو کیا تو ان کا رویہ کیسا تھا؟
جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ سلمان خان نے بہت اچھا رویہ اختیار کیا اور ان کا انٹرویو لیتے ہوئے بہت مزہ آیا۔
انوشے اشرف نے بتایا کہ ’سلمان خان کی ایک این جی او being human ہے جس کے کسی پروجیکٹ کے لیے ہم بھارت گئے ہوئے تھے، سلمان خان کی کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی، سلمان خان نے کہا کہ میں پہلے پاکستانیوں کو انٹرویو دوں گا، یہ ہمارے مہمان ہیں۔‘
’میں سب سے پہلے انٹرویو لینے گئی، کیمرہ مین اور ایک رائٹر بھی میرے ساتھ تھا، ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ سلمان خان آئے، انہوں نے کہا کہ آپ بیٹھیں میں چینج کر کے آتا ہوں لیکن جب وہ واپس آئے تو انہوں نے شرٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔