اختر حیات نئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ہوگئے

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اختر حیات کی بحیثیت نئے آئی جی پولیس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے آئی جی خیبر پختونخوا کیلئے محمد سعید خان، اختر حیات اور سہیل تاجک کے ناموں پر مشتمل سمری بھیجی گئی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اختر حیات کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکہ کے بعد وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگے تھے۔

نئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات اس سے قبل ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے خلاف نئے ٹریفک قوانین پر کارروائی کا آغاز

پینشن اور مراعات کے حصول تک انتظار، بعض ہائیکورٹ جج استعفے پر غور میں مصروف

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟

صدر ٹرمپ کی فوجی قیادت کو برطرفی کی دھمکی، امریکی شہروں کو ’فوجی تربیت گاہ‘ بنانے کا اعلان

ویڈیو

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام: پاکستانی طلبہ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات