صدر ٹرمپ کی فوجی قیادت کو برطرفی کی دھمکی، امریکی شہروں کو ’فوجی تربیت گاہ‘ بنانے کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلیٰ فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں تو کمرہ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ان کے عہدے اور مستقبل بھی ختم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا بدری، ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں اعلیٰ فوجی قیادت کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں سینکڑوں جرنیلوں اور ایڈمرلز کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوجی قیادت ان کی باتوں کو پسند نہیں کرتی تو انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا۔

اپنے 72 منٹ کے خطاب میں ٹرمپ نے اندرونی دشمن‘ سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کیا اور امریکی شہروں کو فوجی تربیت کے میدان کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔

ٹرمپ نے ایٹمی ہتھیاروں پر گفتگو کرتے ہوئے ایک نسلی توہین آمیز لفظ کا حوالہ دیا، جس پر مبصرین نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی جاری رکھنے کے لیے امریکا سے کتنے ارب ڈالر ملے؟

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مارک ہارٹلنگ نے ٹرمپ کے خطاب کو ’جھوٹ سے لبریز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی جانب سے فوجی قیادت کی تذلیل ناقابلِ قبول ہے۔

ڈیموکریٹک رہنماؤں نے بھی صدر ٹرمپ کے اس رویے کو ’آمریت کی جھلک‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہروں کو فوجی تربیت کے میدان بنانا نہ صرف غیرآئینی ہے بلکہ اس سے شہری آزادیوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

تدفین کے بعد ’مُردے‘ کی اچانک گھر واپسی، گاؤں میں خوف اور خوشی کی لہر

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کی اسٹریٹجیک کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

ویڈیو

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟