سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید تصاویر اور لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید تصاویر منظرعام پر آ گئیں، نئی معلومات شرپسندوں کے موبائل کی فرانزک رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

نئی معلومات کے مطابق 9 مئی کو شرپسندوں نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راوالپنڈی اور ملٹری اسپتال راولپنڈی پر بھی حملہ کیا اور ائر فورس بیس سرگودھا حتیٰ کہ عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا۔

شرپسندوں نے پاک امارات اسپتال راولپنڈی کی عمارت کو نقصان پہنچایا اور اس اسپتال سے ملحقہ اسٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگا دی۔ جنریٹر کو آگ لگنے سے اسپتال کی بجلی منقطع ہو گئی، بجلی نہ ہونے سے ایمرجنسی میں وینٹی لیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہو گئے اور مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

احتجاج کے بہانے شرپسندوں نے سی ایس ڈی لاہور سے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا، شرپسندوں نے عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کی یونٹوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے ’آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری راولپنڈی‘  پر دھاوا بول کر ریکارڈ بھی جلا دیا۔

شرپسندوں کی جانب سے چکدرہ قلعے پر حملہ کر کے پورے قلعے کو جلا دیا گیا، قلعے میں موجود تمام ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر ان کی تصویر کو جلا کر عمران خان زندہ باد لکھ دیا گیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے