جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار پائے گئے ہیں، اسپیشل پراسکیوٹر

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس حملہ مقدمہ میں اسپیشل پراسکیوٹر فریاد علی شاہ نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف قصور وار قرار پائے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فریاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح حملہ کیس میں تمام پہلوؤں سے تفتیش مکمل کر لی ہے،  جس کے مطابق چیرمین تحریک انصاف تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

اسپیشل پراسکیوٹر فریاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں چیئرمین تحریک انصاف کی کسٹڈی چاہیے، کسٹڈی کے دوران سوشل میڈیا پیجز ریکور کرنے ہیں۔

فریاد علی شاہ کے مطابق جناح ہاوس مقدمے کی تفتیش جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی،اب پی ٹی آئی کی گرفتاری مطلوب ہے۔انہوں عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے جی آئی ٹی کو جو جواب جمع کروایا اس کی ریکارڈنگ کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے۔

اسپیشل پراسکیوٹر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو کہا کہ اگلی حکومت ہماری ہے، تم نظر بھی نہیں آؤ گے۔

سید فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آج بحث کے لیے تیار نہیں تھے، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی،موبائل فون سمیت دیگر آلات برآمد کرنا ہیں،  اگر ضمانت مل گئی تو پھر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکے گا۔

عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

دوسری طرف  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس سمیت پانچ مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ  کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، جس کے بعد ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں کی 8 اگست تک توسیع کر دی، اور عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے آئند سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ ،شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز پر مقدمات درج ہیں۔

عمران خان کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت

عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل انتظار حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ  سینیئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے اور عدالت تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ درخواست میں پنجاب بھر میں درج  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟