لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، گھر میں مردہ پائے گئے

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی اچانک پر اسرار موت ہوگئی، ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر میں رات گئے مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے لاش کو  پوسٹ مارٹم کے لیے نیشنل اسپتال ڈی ایچ اے منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع اپنے گھر میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے 2 ملازموں کے ساتھ موجود تھے، لیکن موت کے وقت  شارق جمال گھر میں اکیلے ہی تھے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی شارق جمال نے اپنے دونوں ملازمین کو کام کی غرض سے گھر سے باہر بھیجا تھا، جیسے ہی ملازم گھر واپس لوٹے تو ڈی آئی جی کو مردہ حالت میں پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔

ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ اپنے دوسرے گھر میں موجود تھے۔  پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی شارق جمال کی اہل خانہ بھی اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

 شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلویز کے عہدے پر فائز رہے، جبکہ آج کل وہ او ایس ڈی (اسپیشل ڈیوٹی)  کے عہدے پر فائز تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں