پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے آج فنانس ڈویژن میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا، مزید حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی۔
ائیروائیس مارشل محمد عامر حیات CEO,PIA نےآج فنانس ڈویزن میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور PIA سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔مزید حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی۔وزیرِ خزانہ نےPIA کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا(1/2 pic.twitter.com/AbGJmhrP8j
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) July 22, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی بہتر ی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع کروانے کے لیے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔