ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں دلائل مکمل نہ ہو سکے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ کے روبرو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے بیرون ملک ہونے کے باعث درخواستِ بریت پر دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
سول جج قدرت اللہ نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت پیر کو مکمل کرتے ہوئے اسے 5 ستمبر تک ملتوی کردیا۔
عدالت نے 5 ستمبر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔