آٹے کا بحران ، روٹی اور نان کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک پھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی ریٹ لسٹ جاری کر گئی، جس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں سادہ نان 25 اور روٹی 20 روپے کی ہوگئی، اب سے تل والا کلچہ 30 ، روغنی نان 50 روپے میں ملے گا، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پراٹھہ 50 اور اسپیشل روغنی نان 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی لسٹ کے مطابق اسپیشل پراٹھہ 60 روپے جبکہ روٹی پکوائی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہور میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں 5، 5 روپے اضافے کا امکان ہے، روٹی 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہونے کا امکان ہے، جبکہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 25 سے 30 روپے ہو سکتی ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہو چکا ہے، پرانی قیمتوں پر نان روٹی کی قیمتوں پر فروخت ممکن نہیں ہے، گیس، بجلی سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے روٹی اور نان کی قیمت بڑھا دیں گے، سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 14 اور نان و خمیری روٹی کے نرخ 22 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی