ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہسر نے ہفتہ وار آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔
مہم کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہسر کا کہنا تھا موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی چلانے والے دوران سفر اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔
آگاہی مہم کے دوران متعلقہ تھانوں کے ایس ایج اوز ٹریفک اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔ ٹریفک انجنیرنگ بیورو کی سمری حکومت نے منظور کر لی ہے۔ جس سے کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل حل ہو سکیں گے۔
اظفر مہسر کا کہنا تھا کوشش ہے ٹریفک کے مسائل حل ہوں اور اسکول و ہسپتال جانے والے وقت پر پہنچ پائیں۔ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔
شہریوں نے کہا شہر میں ٹریفک قانون قوانین کی پاس داری نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم سے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا رجحان پیدا ہوگا۔