ہنڈائی کی آزادی آفر: جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ معروف کمپنی ہنڈائی نے منتخب ماڈلز پر آسان ماہانہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس میں ابتدائی ادائیگی آسان ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک سال کی مفت مکمل انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔

 ماڈلز اور اقساط کی تفصیلات

نئی اسکیم کے تحت درج ذیل گاڑیاں آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ٹکسن ہائبرڈ اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو

 گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے)، باقی رقم پر 18 ماہ کی قسط یعنی 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ۔

ایلانٹرا ہائبر، آپشن ون

قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ، 18 ماہ کی ماہانہ قسط: 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے۔

 

ایلانٹرا ہائبرڈ، آپشن 2

40  فیصد ابتدائی ادائیگی، ماہانہ قسط: 3 لاکھ 46 ہزار 562 روپے۔

سانتا فی اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو

قیمت ایک کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار روپے، 45 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ، ماہانہ قسط: 4 لاکھ 15 ہزار 972 روپے۔

سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیو

قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 95 ہزار روپے، 45 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 67 لاکھ 47 ہزار 750 روپے)، ماہانہ قسط: 4 لاکھ 69 ہزار 292 روپے۔

مفت ایک سالہ انشورنس کی سہولت

اس منصوبے کے تحت درج ذیل گاڑیوں پر ایک سال کی مفت مکمل انشورنس فراہم کی جا رہی ہے۔

سانتا فی اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو

نقد یا قسطوں پر خریدنے والے دونوں صارفین کے لیے انشورنس شامل ہے۔

سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیو

نقد یا قسطوں پر خریدنے والے دونوں صارفین کے لیے انشورنس شامل ہے۔

ایلانٹرا ہائبرڈ

صرف نقد رقم پر خریدنے والے صارفین کے لیے انشورنس دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا

یہ اسکیم ان صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو قسطوں پر گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انشورنس کی اضافی سہولت سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی