گجرات میں آدمی اور شیر کے آمنے سامنے آنے کا دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔

بھارتی فاریسٹ آفیسر سُسانتا نندا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’جوناگڑھ کی سیمنٹ فیکٹری کا ایک ملازم اور آزاد گھومتا ہوا شیر آمنے سامنے آئے، دونوں گھبرا گئے، آپ نے ایک نایاب ’ریورس چیس‘ دیکھ لی۔‘

یہ ویڈیو نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے بلکہ انہیں محظوظ بھی کر رہی ہے، ساتھ ہی اس نے گجرات کے جنگلاتی علاقوں میں انسان اور جنگلی جانوروں کے بڑھتے رابطوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں بندر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ بن گیا

سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا ’لگتا ہے اس نے کتوں کے بھونکنے اور الارم کالز کو نظر انداز کر دیا، یہ زندگی کا ایک سبق ہے۔‘ ایک اور نے کہا کہ ’انسان کے اچانک سامنا ہونے پر شیر میں بھی ’فلائٹ رسپانس‘ پیدا ہو گیا۔‘

کسی نے ویڈیو کو ’زبردست ریورس چیس‘ قرار دیا، تو کسی نے کہا: ’ہم نے انہیں ہم سے ڈرنے کی مزید وجوہات دے دی ہیں، اس لیے وہ بھاگ گیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار