سندھ حکومت کی موجودہ مدت کے آج 5 سال مکمل ہو گئے ہیں، 5 سالوں میں سندھ کو این ایف سی ایوارڈ اور دیگر ٹیکسز کی مد میں 4 کھرب 64 ارب 88 کروڑ 69 لاکھ 7 ہزار روپے کم ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پانچ سال کے واجبات کی مد میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 1 کھرب 55 ارب 5 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار روپے ادا کیے۔
مالی سال 2018-19ء میں سندھ کا بجٹ 6 کھرب 65 ارب 8 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار روپے تھا، جس میں سے وفاقی حکومت نے سندھ کو 5 کھرب 51 ارب 17 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار روپے دیے، اس طرح 1 کھرب 13 ارب 90 کروڑ 82 لاکھ 51 ہزار روپے کم دیے.
مالی سال 2019-20ء میں سندھ کا کُل بجٹ 8 کھرب 35 ارب 37 کروڑ 53 لاکھ 71 ہزار روپے تھا، جس میں سے وفاقی حکومت نے سندھ حکومت 5 کھرب 89 ارب 93 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار روپے دیے۔
مالی سال 2020-21ء میں سندھ کا بجٹ 7 کھرب 60 ارب 30 کروڑ 25 لاکھ 81 ہزار روپے تھا،جس میں سے وفاقی حکومت نے سندھ کو 6 کھرب 94 ارب 75 کروڑ 35 لاکھ 76 ہزار روپے ادا کیے۔
مالی سال 2021-22ء میں سندھ کا بجٹ 8 کھرب 69 ارب 68 کروڑ 1 لاکھ 55 ہزار روپے تھا،جس میں سے وفاقی حکومت نے 9 کھرب ایک ارب 13 کروڑ 30 لاکھ 62 ہزار روپے دیے۔ اس طرح وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 5 سال میں پہلی مرتبہ 31 ارب 45 کروڑ 29 لاکھ 7 ہزار روپے اضافی ادا کیے۔
مالی سال 2022-23ء میں سندھ کا کُل بجٹ 11 کھرب 21 ارب 60 کروڑ 83 لاکھ 34 ہزار روپے تھا،جس میں سے وفاقی حکومت نے 10 کھرب 50 ارب 16 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار روپے سندھ حکومت کو ادا کیے۔