عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے والے ‘جج کی اہلیہ’ کی ویڈیو جھوٹی نکلی

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ عمران کان کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے جج ہمایوں دلاور نے پیسے لیے ہیں مگر درحقیقت وہ جج کی اہلیہ نہیں ہیں۔

 


ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب ادھورا کلپ اس وقت زیادہ وائرل ہوا جب سنیئر صحافی ظفر ہلالی نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج دلاور کی بیوی نے ٹی وی پر آکر بیان دیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے میرا شوہر ہمایوں دلاور عمران خان کو جیل بھیجے تاکہ ہم اسے زہر دے کر مار سکیں۔

اس ویڈیو کو لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
بشری مغل نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہو ئے لکھا کہ اس ویڈیو کو بھی سپریم کورٹ میں دیکھنا چاہیے۔


شاہ ظہور نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جج ہمایوں دلاور کی بیوی نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میرے شوہر نے بھاری رشوت لی ہے عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لئے اور گرفتاری کے بعد انکا عمران خان کو زہر دینے کا ارادہ ہے۔


حنا بھلوانہ نے ظفر ہلالی کی ویڈیو ٹوئٹ کی اور لکھا کہ جج ہمایوں دلاور کی بیوی نے خود اعتراف کیا کہ اسکے شوہر کو عمران خان کو نااہل کرنے کا ٹاسک ملا ہے۔ پہلے گرفتار کیا جاۓ اور پھر زہر دیا جائے۔


ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب ویڈیو کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے کی بحث بھی ٹوئٹر پر زیر گردش ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے ک یہ ویڈیو جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ کی نہیں اور حقیقت میں یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جس کو جج ہمایوں دلاور کی اہلیہ سے منسوب کر کے دوبارہ شئیر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم