پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دے دی۔

بدھ کے روز نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی۔

ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور اے ایس پی ایاز خان کو 3 لاکھ روپے کیش اور تعریفی سند دی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں گے۔

ایس پیز عمارہ شیرازی، عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، دوست محمد، محمد عبداللہ لک، حسن جاوید بھٹی ، شہزاد رفیق ، وقار عظیم، ذوہیب نصراللہ اور ارسلان زاہد کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کیش اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ڈی ایس پیز بلال احمد خان ، علی عباس کو 3 لاکھ روپے، اے ایس پیز سیدہ شہربانو، بشری نثار، سعد آفریدی، سدرہ خان اور رانا زاہد حسین کو 1 لاکھ روپے کیش اور تعریفی اسناد دی جائیں گیں۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آپریشن و انویسٹی گیشن میں تعینات دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان افسران و اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں، ان فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور افسران و اہلکاروں کو انعامات دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکار حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں، ایسی تقریبات پوری فورس کا مورال بلند کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ