پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے بھائی خاور بخاری کو ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی خاور بخاری کو ایک بار پھر غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، خاور بخاری پہلے بھی بغیر کسی جرم کے دو ماہ جیل میں قید رہے اور اب ایک بار پھر انکو ایک جعلی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔
میرے بھائی خاور بخاری کو ایک بار پھر غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ خاور بخاری پہلے بھی بغیر کسی جرم کے دو ماہ جیل میں قید رہے، حال ہی میں ضمانت ملی اور اب ایک بار پھر انکو ایک جعلی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خاور بخاری کا ایک بیٹا سپیشل چائلڈ ہے، انکا سیاست سے… pic.twitter.com/UOiqkfzi2y
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 9, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خاور بخاری کا ایک بیٹا اسپیشل چائلڈ ہے، ان کا سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، اطلاعات ہیں کہ خاور بخاری کو آج صبح ایم پی او کے تحت بھی نظربند کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت آئین و قانون کے بجائے مافیا کی حکمرانی ہے، حکومت اور پولیس فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کررہی ہیں۔