کتنے فیصد پاکستانی روانی سے انگریزی زبان بول سکتے ہیں؟ دنیا میں پاکستان کا نمبر کون سا ہے؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگریزی ایک ایسی زبان ہے جو دنیا کے سارے ممالک میں بولی جاتی ہے، کہیں زیادہ اور کہیں کم۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن معاشروں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہاں انگریزی کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں بولی جاتی، وہاں بھی 100 لوگ انگریزی زبان نہیں بولتے۔

بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح ، ہوسکتا ہے کہ آپ کا بھی خیال ہو کہ انگریزی زبان سب سے زیادہ امریکا اور برطانیہ میں بولی جاتی ہے تاہم ایسا ہرگز نہیں۔

ورلڈ آف سٹیٹسکس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ روانی سے انگریزی بولنے والے جبرالٹر میں ہیں۔ یہاں کی 100 فیصد آبادی انگریزی روانی سے بولتی ہے۔ اور دنیا میں سب سے کم روانی سے انگریزی بولنے والے برازیل میں ہیں۔ ان کی شرح محض 5 فیصد ہے۔

آئرلینڈ میں 98.37 فیصد، برطانیہ میں 98.03 فیصد،  نیوزی لینڈ میں 98 فیصد، سنگاپور میں 96 فیصد، امریکا میں 95 فیصد، آسٹریلیا 92 فیصد ، ناروے میں 90 فیصد، سویڈن میں 88 فیصد، ڈنمارک 86 فیصد، کینیڈا میں 83 فیصد، آسٹریا میں 73 فیصد، فن لینڈ میں 70 فیصد، بلجیئم میں 60 فیصد، نایجیریا میں 60 فیصد اور فلپائن میں 58 فیصد لوگ روانی سے انگریزی بولتے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کا نمبر17 واں ہے جہاں 58 فیصد لوگ روانی سے انگریزی بولتے ہیں۔ جرمنی میں 56 فیصد، یونان میں 50 فیصد، فرانس میں 40 فیصد، اٹلی میں 34 فیصد، جنوبی افریقہ میں 31 فیصد، سپین میں 22 فیصد، انڈیا میں 20 فیصد،  ترکیہ میں 18 فیصد اور  روس میں 12 فیصد لوگ روانی سے انگریزی زبان بول سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp