کیا پی ٹی اے نے نئے موبائل آپریٹر کو لائسینس جاری کردیا؟

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی سروس ’اوننک‘ (ONIC)  کو لائسینس کے اجرا کے حوالے سے ان دنوں سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس معاملے پر اپنی وضاحت جاری کی ہے کہ اس کی جانب سے پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسینس نہیں دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس رلیز میں کہا گیا کہ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) جو پہلے سے ہی ’یوفون‘ برانڈ کا مالک ہے، مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ’او این آئی سی’‘ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین کو روایتی خدمات کی فراہمی کے بجائے آسان ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

قومی ٹیلی کام اتھارٹی پی ٹی ایم ایل کے ساتھ ’او این آئی سی‘ کے آغاز کے ضمن میں رابطے میں ہے۔ ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کے تحفظ کے عزم کے پیش نظر پی ٹی اے نے پی ٹی ایم ایل کو تمام ضروری ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp