فلم انڈسٹری میں کھویا مقام پانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان شہباز شر یف نے کہا ہے کہ فنکار معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے سفیر ہوتے ہیں جنہیں خود کو منوانے اور معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرنے کے لیے بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے، فلم ، میوزک اور ریڈیو آرکائیوز پالیسی کا اجرا کر د یا ہے۔

گونر ہائوس لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کے لیے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فلم اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی اور شوبز سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کو شش کی ہے ،امید ہے کہ عبوری حکومت بھی اس سلسلہ کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ہمسایہ ممالک میں فلمیں اور ڈرامے پسند کیے جاتے تھے، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے آپ خود کمیٹی بنائیں اور سوچیں کہ کن خطوط پر چلنا ہے تا کہ فلم انڈسٹری میں کھویا ہوا مقام واپس ہو سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب یہاں ہم خوبصورت فلمیں اور ڈرامے دیکھا کرتے تھے مگر بد قسمتی سے ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری نہ ہونے کے برابر رہی، کئی سینما ہالز شادی ہالوں میں تبدیل ہو گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ثقافت کسی بھی سوسائٹی کا حسن ہوتا ہے، وحید مراد، محمد علی، شبنم، زیبا، مصطفیٰ قریشی، منور ظریف، ننھا، کمال رضوی، معین اختر، عمر شریف، عرفان کھوسٹ، امان اللہ سمیت دیگر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے۔ انہوں نے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی لاہور شہر کو خوبصورت بنانے پر تعریف کی جبکہ ان کے بیٹے بلال لاشاری کو کامیاب نئی فلم مولا جٹ بنانے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے شو بز انڈسٹری سے وابستہ افراد سلیم حیدر، شمع ممتاز، بشریٰ صادق، اسد عباس، استاد جعفر حسین میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کیے جبکہ شو بز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو بہترین کارکردگی پر آئیکون ایوارڈز سے نوازا جس میں بشری انصاری ،سلطانہ صدیقی ،ہمایوں سعید ،عثمان پیر زاداہ،غلام محی الدین،سنگیتا،خالد عباس ڈار،فواد خان،بلال لاشاری،ریشم،میرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان ایپ ’آواز خزانہ‘ کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان، پاکستان فلم ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ذوالفقار سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے فلم و شو بزسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں