جشن آزادی پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا

پیر 14 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے برادر ملک یو اے ای کے مشہور شہر دبئی میں قائم بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

پاکستان قونصلیٹ دبئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں برج خلیفہ کو قومی پرچم میں رنگا ہوا دکھایا گیا ہے۔

بسلسلہ روزگار یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں نے بھی اس منظر سے خوف لطف اٹھایا اور جشن آزادی کے موقع پر ان کی خوشیاں دوچند ہو گئیں۔

برج خلیفہ جو دنیا کا بلند ترین ٹاور ہے اسے ایل ای ڈی لائٹوں کے ذریعے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی شکل دی گئی۔

واضح رہے کہ یو اے ای ہمیشہ کی طرح جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کی خوشیوں میں برابر کا شریک رہا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان سے منفرد اور خوبصورت انداز میں اپنے ملک کی طرف سے محبت کا اظہار کیا۔

پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے قونصلیٹ بخیت عتیق الرومیتی نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی ثقافت کے تمام رنگ بکھیر دیے اور اُردو زبان میں پاکستانی عوام سے مخاطب ہو کر انہیں جشن آزادی کی مبارک باد دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp